لاری اڈہ :شراب کی سپلائی ناکام ، 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں سنی ریاض،کاشف،صائم اور ثاقب شامل ہیں: ایس پی بلال احمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا کر 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 235 زہریلی کپی بوتل شراب برآمد کی گئی ملزمان شراب کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل اور رکشہ کا استعمال کر رہے تھے پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھر لییگرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان شراب کو نیلے کین اور کپی میں بھر کر کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں سنی ریاض،کاشف،صائم اور ثاقب شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا ایس پی سٹی نے کھلی اور زہریلی شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چدھڑ اور ٹیم کو شاباش دی