لاری اڈہ پولیس ، رکشہ، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

 دو ملزموںسے دو موٹرسائیکلیں، رکشہ، موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک رکشہ و موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان ذیشان اور فیضان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، ایک رکشہ، نقدی، 10 موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا۔ ملزمان نے چند روز قبل پانی پینے کے لیے رکنے والے رکشہ ڈرائیور کا رکشہ چوری کیا تھا۔ ملزمان موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز کی چوری میں بھی ملوث تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایچ او لاری اڈہ نسیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔