لاری اڈہ پولیس نے موبائل چور گینگ دھر لیا

دو رکنی گینگ سے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل چور و سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 10 موبائل فون، 50 ہزار روپے نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے سنیچنگ اور موبائل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری، جیب تراشی اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزم فہد اور اس کا ساتھی سمیر شامل ہیں۔ ملزمان وارداتوں کے دوران اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر لاری اڈہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی اور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔