لاہور(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی اسٹاپ مین ملتان روڈ کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کی چھت پر پڑے سامان (اسکریپ) میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیاریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔