لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر اور ٹبہ سٹاپ گجومتہ فیروزپور روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے، جن پر ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو حکام کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں گھر کے ایک کمرے میں موجود سامان میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور بعد ازاں مکمل طور پر بجھا دیادوسرا واقعہ ٹبہ سٹاپ گجومتہ فیروزپور روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک فیکٹری میں موجود کیمیکل اور دیگر سامان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیااس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔