لاہور(کرائم رپورٹر)نرگس بلاک اقبال ٹاؤن میں ایک رہائشی گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا بعد ازاں ریسکیو نے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کی تصدیق کر دی۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔