لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ موڑ کے علاقے راوی کلفٹن فلیٹس میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں موجود سامان میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔