وسیع رقبے کے درخت اور جھاڑیاں جلا دی اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچایا
کوئٹہ(آئی این پی )کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹنگ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔جنگلات حکام کے مطابق پہاڑی علاقہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آگ کی لپیٹ میں ہے تاہم آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ آگ نے وسیع رقبے کے درخت اور جھاڑیاں جلا دی اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن جاری رکھا جائے گا،