سروسز ہسپتال کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ریسکیو اہلکاروں نے قابو پا لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال کے گیٹ نمبر 3 کے قریب تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہسپتال کے جبڑا وارڈ میں لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔