لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں شیل پمپ کے قریب واقع پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کالر نے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع دی، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ آگ قریبی گودام میں لگی ہے جہاں پلاسٹک اور کرسیوں کا وئیر ہاؤس قائم تھا۔ آگ کی شدت کے باعث شعلے بلند ہوگئے اور قریبی پیٹرول پمپ اور رہائشی گھروں تک آگ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھاڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا اور اسے وئیر ہاؤس تک محدود رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ صرف گودام کے اندر چند چھوٹے حصوں تک محدود ہے جس پر جلد مکمل قابو پالیا جائے گاآگ بجھانے کے دوران وئیر ہاؤس کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا، تاہم تمام ریسکیو اہلکار محفوظ رہے۔ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے بعد آگ پر مؤثر طور پر قابو پا لیا گیاریسکیو حکام کے مطابق گودام میں موجود پلاسٹک اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے بڑے حادثے کو ٹال دیا۔