گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)ویلنشیا ٹاؤن کے گول چکر کے قریب ایک گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ مہران گاڑی میں لگی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواریسکیو ٹیموں نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔