محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق شہر میں کل 30 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 267 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
سی اے پی آر آفس میں AQI: 288
ماڈل ٹاؤن: 257
ڈی ایچ اے فیز فائیو: 267
سول سیکرٹریٹ: 234
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ فضا میں زیادہ دیر قیام سانس اور آنکھوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔