لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم خشک ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم زیادہ تر صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے اور بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔