لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، آج بارش کا امکان نہیں

لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، آج بارش کا امکان نہیں

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

 شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 174 ریکارڈ کی گئی۔ مقامی اعدادوشمار کے مطابق گلبرگ ٹو میں آلودگی کی شرح 236، پیراگون سٹی میں 206، اقبال ٹاؤن میں 194 جبکہ برکی روڈ پر 187 ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 172، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 164، کینٹ میں 162 اور چمن پارک میں 155 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ موسم خشک رہنے کے باعث شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔