مجاہدینِ خلق تنظیم کا تہران میں رہبرِ اعلی کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کا دعوی

 ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا کی تردید، مبینہ حملے کے شواہد یا تصاویر سامنے نہیں آئیں
تہران(آئی این پی )ایران میں مجاہدینِ خلق نامی تنظیم (ایم ای کے ) نے  دعوی کیا  ہے کہ اس کے تقریبا 250 اہلکاروں نے تہران کے وسط میں اسلامی جمہوریہ کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کے دفتر اور رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے۔تاہم ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔ اس مبینہ حملے کے کوئی شواہد یا تصاویر سامنے نہیں آئیں جبکہ پاستور کے علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات برقرار ہیں۔ایم ای کے نے گذشتہ شب جاری بیان میں کہا کہ اس کے اہلکاروں نے پیر کی صبح اس مقام پر حملہ کیا اور کچھ نقصان پہنچایا، تاہم ان کے 100 ہلاک یا گرفتار ہو گئے