ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے،،بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں: سلمان اکرم راجہ
اسلا م آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کیلئے اشتہار سامنے آگیا جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے ،اگرایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے ،بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا۔ نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا ہے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائے گے، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کر سکتا ہے