ماسکو اس طرح کے الزامات سے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے
کیف (آئی این پی )یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے الزامات کی تردید کردی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس اس طرح کے دعوئو ں کو یوکرین پر حملے جاری رکھنے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ روس ماضی میں کیف میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔صدر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس کو پائیدار امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی