تہران (آئی این پی)ایران نے کالعدم مجاہدین خلق اپوزیشن گروپ کے 2 ارکان کو دیسی ساختہ راکٹوں سے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے الزام میں پھانسی دے دی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ مہدی حسنی اور بہروز احسانی-اسلاملو ایم ای کے کے آپریشنل ونگ کے عہدیدار تھے، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ر