سری لنکا اور پاکستان کی دیرینہ دوستی اعتماد، ،تعاون پر مبنی ہیں، لنکن ھائی کمشنر

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل(ر) فریڈ سینویراتھنے نے کہا ہے  کہ سری لنکا اور پاکستان کی دیرینہ دوستی  اعتماد، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستانی سرمایہ کاروں   کو   ٹیکسٹائل اور ملبوسات، الیکٹرانکس، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور آئی ٹی سے  وابستہ خدمات، سیاحت، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ۔سری لنکن ہائی کمشنر نے  ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر کرسٹی روبن اور منسٹر کونسلر مسز  سنکپلی  کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ کیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے  فروغ پر تبادلہ خیالات کیا۔ اپنے خطاب  انھوں نے  چیمبر کے ساتھ قریبی اور نتیجہ خیز شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا