ملک بھرمیں یوم للکارکل منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)ملک بھر میں یوم للکارکل 27فروری کومنایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمنعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔ 27فروری2019ء وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔7 برس قبل27 فروری 2019ء کو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔