جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں خیرات کا عالمی دن ’’ورلڈ چیریٹی ڈے ‘‘ جمعہ5ستمبر کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصدخیرات اور عطیات سے لوگوں کی زندگیاںبچانے اوربہتری لانے، بیماریوں کے خلاف جہاد،بچوں کے تحفظ اور لوگوں مددکے حوالے سے آگاہی دینا ہے،عطیات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2012 میں یہ دن بین الاقوامی سطح پر ہر سال منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال باقاعدگی کے ساتھ یہ دن منایا جاتا ہے