اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے 5جنوری کویوم حق خودارادیت منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی جانب سے اس عزم کے ساتھ یوم حق خود ارادیت منایا جائیگا کہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جا سکے کہ وہ اپنی قردادوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے۔76برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں