پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماہی گیری کا عالمی دن آج منایا جائے گا

     فیصل آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہی گیری کا عالمی دن آج جمعرات21نومبرکو منایا جائے گا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سب سے قدیم پیشہ اور سب سے زیادہ افراد کے روزگار کا ذریعہ ماہی گیری ہی ہے۔21 نومبر کودنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماہی گیروں کے مسائل کو اُجاگر کیا جاسکے۔