فیصل آبادمیںپولیس مقابلہ: زیرحراست 4ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے اجکیرہ لیجارہی تھی،ملزمان نے دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ مقابلہ میں فائرنگ سے پولیس کی زیرحراست چار ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی،پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے اجکیرہ لیجارہی تھی،ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث تھے،ملزمان نے دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی،فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔