ایک اور بھارتی اداکار جوڑی کی طلاق کا معاملہ سامنے آگیا

ایک اور بھارتی اداکار جوڑی کی طلاق کا معاملہ سامنے آگیا

بھارتی اداکار امن ورما اور ان کی اہلیہ، اداکارہ وندنا لالوانی، کے درمیان شادی کے 9 سال بعد طلاق کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں نے پہلے ہی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور کچھ عرصے سے باہمی اختلافات کا سامنا کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق، جوڑے نے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، لیکن اختلافات اتنے شدید ہو گئے کہ اب صلح ممکن نہیں رہی۔ وندنا لالوانی نے طلاق کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ امن ورما نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر اپنے وکیل کے ذریعے مؤقف دیں گے۔وندنا لالوانی نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔یاد رہے کہ امن ورما اور وندنا لالوانی کی منگنی 2015 میں ہوئی تھی اور ایک سال بعد 2016 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔