ممبئی: پسند کی شادی کرنے والے بھارتی اداکار جوڑے گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کی طلاق کی خبروں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔بھارتی رئیلٹی شو لاک اپ 2 کی پہلی قسط میں آکانکشا چمولا نے اپنی علیحدگی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور گورو کھنہ تقریباً ایک سال سے الگ رہ رہے تھے اور اب باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے ہیں۔آکانکشا کے مطابق ابتدا میں دونوں بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اس ذمہ داری کے لیے خود کو تیار نہیں سمجھتے تھے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ گورو کھنہ کی رائے بدل گئی اور وہ والد بننے کی خواہش رکھنے لگے۔
انہوں نے کہا، "وہ بچے پیدا کرنا چاہتا ہے، لیکن میں اس کے لیے تیار نہیں ہوں۔ میں آزاد زندگی گزارنا چاہتی ہوں، اسی لیے ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔"آکانکشا کا کہنا تھا کہ دونوں نے اس معاملے پر کافی غور کیا، لیکن مختلف ترجیحات کی وجہ سے ازدواجی زندگی کو آگے بڑھانا ممکن نہ رہا، جس کے بعد علیحدگی کا فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا گیا۔