پاکستانی ٹی وی کی اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے طلاق سے متعلق پرانے بیانات کو جان بوجھ کر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، جس کے پیچھے ان کے مطابق ندا یاسر کا کردار ہو سکتا ہے۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی انہیں یہ قیمت ادا کرنا پڑی۔حالیہ گفتگو میں فضا علی نے کہا کہ ان کے پرانے ویڈیو کلپس کو دانستہ طور پر دوبارہ گردش میں لایا گیا تاکہ ان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق انہوں نے حال ہی میں موٹر سائیکل سوار ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں آواز اٹھائی اور منطقی انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا، مگر اس کے بعد ان کی ذاتی زندگی سے جڑا ایک پرانا معاملہ دوبارہ اچھال دیا گیا۔فضا علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پہلے ہی بے شمار سنگین مسائل موجود ہیں، لیکن اصل موضوعات پر بات کرنے کے بجائے ان کی نجی زندگی کو بحث کا مرکز بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ طلاق ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے اور خاص طور پر خواتین کو اس کے بعد شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اس مرحلے سے آگے بڑھ چکی تھیں، تاہم پرانے بیانات کو دوبارہ سامنے لا کر انہیں ایک بار پھر وضاحتیں دینے پر مجبور کیا گیا۔ فضا علی نے زور دیا کہ کسی کی ذاتی تکلیف کو تفریح یا مواد کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں ان کے مزید پرانے کلپس بھی شیئر کیے جاتے ہیں تو اس سے ان کے کردار پر کوئی حرف نہیں آئے گا، بلکہ ان کی سچائی اور مضبوطی مزید نمایاں ہو کر سامنے آئے گی۔