عمر بٹ نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر نہ لانے کی اپیل

عمر بٹ نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر نہ لانے کی اپیل

پاکستان کے ٹک ٹاکر اور ڈیجیٹل کریئیٹر عمر بٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس نے اپنی اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ علیحدگی کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لایا۔

عمر بٹ نے سوال اٹھایا کہ یہ آن لائن تماشا کیوں لگایا جا رہا ہے اور دونوں فریقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذاتی مسائل نجی طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا:"اگر وہ اپنے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، مگر کم از کم گھر کے اندر ہی نمٹائیں۔ پوری دنیا اس پر بات کر رہی ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔"عمر بٹ نے مزید کہا کہ ایمان کے بھائی عون بھی اس معاملے میں قصوروار ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنی بہن کے ازدواجی مسئلے کو سوشل میڈیا سے باہر حل کریں۔