ادیتی شرما اور شوہر کی خفیہ شادی کے بعد طلاق کا معاملہ سامنے آیا

ادیتی شرما اور شوہر کی خفیہ شادی کے بعد طلاق کا معاملہ سامنے آیا

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر ابھینیت کوشیک کے درمیان خفیہ شادی کے چار ماہ بعد طلاق کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی، تاہم انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا۔ بعد میں دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، ادیتی نے کیریئر کی وجہ سے شادی کو خفیہ رکھنے کی شرط رکھی تھی، اور اس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے درمیان شادی کی تقریب رکھی۔

ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے بتایا کہ شادی کی تقریب اداکارہ کی درخواست پر ہوئی تھی، اور اس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے پارٹنر کی خواہش پر اس شرط کو مانا۔

تاہم، بعد میں ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ ادیتی شرما اور ان کے ساتھی اداکار کے درمیان مبینہ تعلقات کے سبب ان کے رشتہ میں مشکلات آئیں۔ اس کے بعد جب ابھینیت اور ان کی ٹیم نے ادیتی اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا، تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دیا۔ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ادیتی شرما اور ان کے خاندان نے علیحدگی کے بدلے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تمام معاملے کی وجہ سے ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک کے درمیان طلاق کا عمل شروع ہو گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔