پنجاب میں ’دھی رانی پروگرام‘ کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا اعلان

پنجاب میں ’دھی رانی پروگرام‘ کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا اعلان

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ’دھی رانی پروگرام‘ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’دھی رانی پروگرام‘ کے تحت اجتماعی شادیوں کے دوسرے فیز کا آغاز 10 اپریل سے کیا جائے گا، جس میں 793 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 1,607 جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 10 اپریل سے 15 مئی تک درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی، جبکہ پنجاب بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکرونٹی کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق، پہلے مرحلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کو بھی دوسرے فیز میں شامل کر کے نمٹایا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق جوڑوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔