پنجاب حکومت نے "دھی رانی پروگرام" کے تحت اگلے مرحلے میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کے لیے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔
اجتماعی شادیوں کا منصوبہ
محکمہ سوشل ویلفیئر نے 5 ہزار شادیوں کا پلان مکمل کر لیا۔ان شادیوں پر حکومت 52 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔دلہا دلہن کے ملبوسات، جیولری اور ہال کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
تفصیلی اخراجات
30 کروڑ روپے سے ہالز کی بکنگ کی جائے گی۔18 کروڑ 50 لاکھ روپے دلہا اور دلہن کے ملبوسات پر خرچ ہوں گے۔دلہن کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری خریدی جائے گی۔ہر دلہن کو "دھی رانی کارڈ" کے ذریعے 1 لاکھ روپے کا جہیز پیکج دیا جائے گا۔
حکومتی انتظامات
پنجاب حکومت رواں مالی سال میں 5 ہزار شادیوں کے تمام انتظامات خود کرے گی۔پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کی بیٹیوں کی شادیاں آسان بنانا ہے۔