دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں شروع

دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں شروع

دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی، جن میں 150 جوڑوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔

محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ محکمہ خزانہ نے دوسرے مرحلے کے لیے پہلے ہی 85 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں قصور، پاکپتن، بہاولنگر، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ اور لاہور میں بھی اجتماعی شادیاں منعقد کی جائیں گی۔خصوصی طور پر رحیم یار خان میں 26 ہندو جوڑوں کی شادیاں بھی اس پروگرام کے تحت کی جائیں گی، جس سے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی بھلائی کو فروغ ملے گا۔