پنجاب میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے ایک اہم قدم اٹھانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صوبے میں 3 ہزار شادیاں کروائی جائیں گی۔پروگرام کے پہلے فیز میں، نئے جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی طرف سے تحائف کے طور پر فرنیچر اور ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، ہر جوڑے کو ایک لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی، جسے ’’دھی رانی کارڈ‘‘ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔ اس کارڈ کا مقصد نئے جوڑوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے نئے آغاز کے لیے سہولت حاصل کر سکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اس پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گی اور ’’دھی رانی کارڈ‘‘ کی لانچنگ بھی کریں گی۔ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد، حکومت مزید مراحل میں اس منصوبے کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو مالی امداد اور سہولت فراہم کی جا سکے۔