اقبال ٹاون میں 140 اور ماڈل ٹاون میں 259ملزمان گرفتار

بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں:سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال انسدادِ گداگری مہم کے تحت مختلف کارروائیوں میں 1324 پیشہ وربھکاریوں کو گرفتارکر کے 1310مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 1236مرد،78 عورتیں اور10سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویڑن میں 329، کینٹ میں 257، سول لائنز میں 190، صدرمیں 149، اقبال ٹاو?ن میں 140 اور ماڈل ٹاو?ن میں 259ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کوبھکاریوں کے ٹھیکیداروں کے گردگھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے بھیس میں چھپے جرائم پیشہ عناصرکوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہم شاہراو?ں اور سگنلزپر گداگروں کے منظم گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری گداگری کی روک تھام میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔