ماڈل ٹاون ڈویژن ، 2منشیات فروش،8اشتہاری گرفتار

 منشیات فروش قیصر اور انجم سے 300 گرام آئس اور 1 کلو چرس برآمد کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے غالب مارکیٹ، کاہنہ اور اچھرہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش اور 8 اشتہاری شامل ہے منشیات فروش قیصر اور انجم سے 300 گرام آئس اور 1 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار اشتہاری بوگس چیک، فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،