فلیگ مارچ پنجاب یونیورسٹی کے اندر تمام ڈیپارٹمنٹس کے گردونواح میں ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاون بلال احمد نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔امن و امان کو قائم رکھنے اور سکیورٹی کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقبال ٹاون پولیس کا فلیگ مارچ کیا گیا اس مو قع پر فلیگ مارچ میں اقبال ٹاون ڈویعن کے سرکل افسران، اور ایس ایچ اوز کی خصوصی شرکت کی۔ایس پی اقبال ٹاون بلال احمد نے کہا کہ فلیگ مارچ پنجاب یونیورسٹی کے اندر تمام ڈیپارٹمنٹس کے گردونواح ہواپنجاب یونیورسٹی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے فلیگ مارچ کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاون بلال احمد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔