ایس پی ماڈل ٹاون کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ

لاہور (کرائم رپوٹر) ایس پی ماڈل ٹاون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ ایسٹر کے موقع پر انہوں نے غالب مارکیٹ، یوحنا آباد، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت کے گرجا گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دعائیہ تقریبات میں آنے والے تمام شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔