ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر کی کھلی کچہری ، مسائل سنے

 شہریوں کے ساتھ پولیس خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کییایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیتھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پولیس خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گئیانصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے