لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹاو?ن اور سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا،سکیموں میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا۔ڈی جی نے زینت بلاک، بدر بلاک اور ہما بلاک کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر زمجتبیٰ عرفات اور ڈائریکٹر ہاو?سنگ تھری ظفر اقبال نے بتایا اقبال ٹاو?ن کے 8 بلاکوں میں آپریشن کیا گیا ، تمام بلاک کلیئر ہو نگے۔