میو پولیس نے لاوارث اور گم بچوں کو والدین سے ملوا دیا

 والدین نے بچوں کی تلاش کے لیے 15 پر کال ،پولیس طلب کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے احسن اقدامات کرتے ہوئے  لاوارث اور گم ہونے والے بچوں کو والدین سے ملوا دیا پولیس کے مطابق میو ہسپتال علاج معاملہ اور دوائی لینے کے لیے ہمراہ  ا?نے والے بچے لاپتہ ہو گئے والدین نے بچوں کی تلاش کے لیے 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی چوکی میو ہسپتال نے اطلاع ملنے پر فوری بچوں کی تلاش شروع کی 3 سالہ طلحہ اور 12 سالہ فاطمہ کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی سوشل میڈیا اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی لاہور سٹی پولیس کی کاوش نے بچوں کو بحفاظت والدین سے ملا دیابچوں کے ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی نے انچارج چوکی میو ہسپتال سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے