میو ہسپتال سے ملنے والے دو لاوارث بچوں کو والدین سے ملوا دیا

پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرکے بچوں کو والدین کے حوالے کیا، اہلخانہ کا اظہار تشکر
 لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی پولیس نے میو ہسپتال سے ملنے والے دو لاوارث بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچوں میں 13 سالہ ذہنی طور پر ناسمجھ لڑکی اور سات سالہ عبد الرحمن شامل تھے۔ پولیس نے دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد فوری طور پر ان کے ورثا سے رابطہ کیا اور ضروری کارروائی مکمل کرکے بچوں کو والدین کے سپرد کردیا۔ بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مدد اور ان کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔