سرور روڈ پولیس نے لاوارث بچے کو والدین سے ملوا دیا

ذہنی توازن درست نہ ہونے پر 12 سالہ بچہ گھر کا راستہ بھول گیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر سرور روڈ پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی شاندار مثال قائم کر دی۔ دورانِ گشت پولیس کو پریشانی کی حالت میں ایک لاوارث بچہ ملا جو گھر سے کھیلنے نکلا تھا مگر ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھر کا راستہ بھول گیا۔ سرور روڈ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایس ایچ او محمد شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 12 سالہ اسد جان کے والدین کو تلاش کر لیا۔ بچے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے