لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بڑی کامیابی،ایدھی سنٹر میں موجود 4 لاوارث بچوں کو والدین سے ملوا دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق چاروں بچے گھر کا راستہ بھول گئے تھے اور مکمل پتا بتانے سے قاصر تھے۔سیف سٹی فیلڈ ٹیم نے بچوں سے معلومات حاصل کی اور ان کے اہل خانہ کی تلاش کا آغاز کیا۔لاہور کے علاقے چوہنگ سے لاپتا علی حسن کو تین ماہ بعد اہل خانہ سے مِلوا دیا گیا۔ٹھوکر نیاز بیگ سے لاپتا عظیم کو ایک ماہ بعد اس کے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔میرا پیارا ٹیم کی جانب سے گلشن راوی کے علی بابر کو بھی اہل خانہ سے ملوا دیا گیا۔فخر نامی بچہ فیکٹری سے واپسی پر راستہ بھول گیا تھا، جس کے والدین کی تلاش کی گئی۔تمام بچوں کو ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے ورثاء کے سپرد کیا۔