لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بزرگ کو تلاش کرکے ورثاء کو ملوا دیا پولیس کے مطابق میوہسپتال میں ماں بیٹی کی عیادت کیلئے آیا ہوا 60سالہ بزرگ محمد حسین کھانا لینے گیا اور راستہ بھول کر انار کلی مارکیٹ کی طرف نکل گیابیٹیغلام علی نے 15 پر کال کی جس پر فوری طور پر ہسپتال کی cctvفوٹیج چیک کرکے بزرگ کی تلاش شروع کی گئی فوٹیج کی مدد سے چوکی میو ہسپتال پولیس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا. ورثا ء کی جانب سے پولیس کے تعاون پر اظہار تشکر اور اعتماد کا اظہار کیا گیا.