چوکی میو ہسپتال:60 پولیس سالہ بزرگ اور بچی کو ورثاء سے ملوا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے احسن اقدامات کرتے ہوئے لاوارث اور تیمارداری کیلئے آئے 60 سالہ بزرگ اور بچی کو ورثاء  سے ملوا دیا  ایس پی سٹی بلال احمد نیفوری بچی اور بزرگ کو تلاش کرنے کی ہدایت کی پولیس کے مطابق میو ہسپتال بیٹی کی تیمارداری پر آئے 60 سالہ محمد حسین لاپتہ ہو گئے فیملی کے ساتھ ہسپتال میں آئی اقراء￿  بھی کھو گئی ورثاء￿  مدد کے لیے چوکی میو ہسپتال پہنچ گئیچوکی میو ہسپتال نے اطلاع ملنے پر فوری بزرگ اور بچی کی تلاش شروع کی 5 سالہ اقراء￿  اور 60 سالہ بزرگ محمد حسین کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی لاہور سٹی پولیس کی کاوش نے بچی اور بزرگ کو بحفاظت ورثاء￿  سے ملوا دیاورثا نے چوکی میو ہسپتال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی بلال احمدنے انچارج چوکی میو ہسپتال سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہیں،