میرا پیارا ٹیم سینکڑوں بچھڑوں کو اپنوں سے ملوا چکی

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے شہر بھر میں بھکاریوں کے خلاف بڑا ایکشن لیاشہر بھر میں ٹریفک پولیس لاہور کی سپیشل ٹیمیں متحرک بھکاریوں کے خلاف گرینڈ ا?پریشن جاری ہیں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق بھکاری مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔ٹریفک پولیس کی ٹیمیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر جوائنٹ آپریشن جاری کیئے ہوئے ہیں۔مجتلف علاقوں سے بھیک مانگنے والے بچوں اور بڑوں کو ٹریفک پولیس ایدھی ھومزاور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرتی ہیٹریفک پولیس لاھور کی میرا پیارا ٹیم اب تک سینکڑوں بچھڑوں کو ان کے اپنوں سے ملوا چکی ہیانسانیت کی بھلائی اور خدمت پولیس کا اولین فرض ھے پیشہ ور بھکاریوں سے شہر کو صاف کریں گے۔شہری پیشہ ور بھکاریوں کی شکایت 15 ہیلپ لائن پر کال کر کے نوٹ کروا سکتے ہیں ھماری سپیشل ٹیمیں فوری کارروائی کریں گی۔