میرا پیارا ٹیم :80 سالہ ماں کو بیٹوں سے ملوا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)میرا پیارا ٹیم نے 80 سالہ ماں کو بیٹوں سے ملوا دیا۔ چند ماہ قبل گمشدہ ہونے والی 80 سالہ ذہنی معذور اماں کو اپنوں سے ملوا دیا۔ترجمان ٹریفک کے مطابق میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کیلئے ایدھی ہومز کا وزٹ کیا،ایدھی ہومز میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات چند ماہ سے رہائش پذیر 80 سالہ اماں سے ہوئی،جو ڈیمینشیا کی مریضہ اور کچھ بھی بتانے سے قاصر تھیں۔بائیومیٹرک ویرفکیشن سے اماں کے اہل خانہ کو ڈھونڈ نکالاگیا ۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔