لواحقین پنجاب پولیس ایپ میں میرا پیارا فیچر سے رجوع کریں: عمارہ اطہر
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی ہوئی 13 ماہ قبل اپنوں سے بچھڑنے والے 11 سالہ رانیہ عامر کو والدین سے ملوا دیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رانیہ عامر گوجرانوالہ سے لاپتہ ہوکر لاہور ایدھی ہومز میں مقیم تھی،میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کیلئے بلقیس ایدھی ہومز کا وزٹ کیا،اا سالہ رانیہ گھر کا ایڈریس بھی بتانے سے قاصر تھا،ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشن کئے اور گوجرانوالہ سے گھر والوں کو ڈھدنڈ نکالا،اہل خانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کی سی ٹی او کا ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے لواحقین پنجاب پولیس ایپ میں میرا پیارا فیچر سے استفادٓ حاصل کریں،پنجاب پولیس ایپ میں روزانہ کی بنیاد پر گمشدہ افراد کا ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے۔