محمد ثقلین،14سالہ حیدر اور 14سالہ عمیر کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کیلئے سرگرم عمل ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا محمد شرجیل اعوان نے اے ایس آئی محمد خالد کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ محمد ثقلین کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیاانچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی محمد ارسلان نے 15سالہ ذہنی احمد علی کو شیخوپورہ سے ڈھونڈ نکالاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 14سالہ حیدر اور 14سالہ عمیر کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سید سجاد حیدر نے 10سالہ ریاض اور 22 سالہ عمیر کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیابچوں کے ورثاء نے متعلقہ تھانہ جات میں کے اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے تمام بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کیا گیا، بچوں کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیمز کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیںایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے