انویسٹی گیشن پولیس بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے میں سرگرم

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانیمیں مصروف عمل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ عالم لنگڑیال،انچارج تھانہ ہنجروال محسن رفیق اور انچارج تھانہ ملت پارک محمد آصف نے پولیس ٹیمز کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے10سالہ زین ،10سالہ ذوالقرنین اور11سالہ عکس عباس رضا کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق بچوں کے ورثاء نے متعلقہ تھانہ جات میں اپنے بچوں کے اغواء کے الگ الگ مقدمات درج کروا رکھے تھیبچوں کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیابچوں کو بحفاظت تلاش کرنے پر ورثاء نے پولیس ٹیمز کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیمز کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے